واشنگٹن، 26 اگست : پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں کو مدد دینے والی اپنی پالیسی کی وجہ سے زبردست خمیازہ اٹھانا پڑرہا ہے، جس کے سبب امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات میں آنے والی تلخی نظر آنی شروع ہوگئی ہے۔
اتنا ہی نہیں فوجی اور تجارتی تعلقات
کے سلسلے میں پڑوسی ملک ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی نزدیکیوں کی وجہ سے پاکستان اب امریکہ کی نظر میں اپنی اسٹریٹیجک اہمیت بھی کھوتا جارہا ہے۔
امریکی فوج ، سیاستدانوں اور خفیہ محکمہ کے افسروں اور ماہرین کے مطابق امریکہ نے حالیہ برسوں میں پاکستان کو دی جانے والی اقتصادی اور فوجی امدادمیں زبردست کٹوتی کی ہے